اپوزیشن 100 دفعہ احتجاج کرے لیکن عوام کی زندگی میں خلل ڈالا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا، وزیر اعظم

12:59 PM, 18 Jun, 2019

نیا دور
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں حکومت نے اپوزیشن سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تمام وزرا کو اپوزیشن کی زبان میں ہی جواب دینے کی ہدایت کی اور کہاکہ کابینہ ارکان بجٹ منظوری کی ٹینشن نہ لیں، بجٹ ہم منظور کرالیں گے۔

وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ ارکان کسی بلیک میلنگ میں نہ آئیں، اپوزیشن آپ کو کسی جگہ بولنے نہیں دیتی تو آپ بھی بولنے نہ دیں، اپنے مؤقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں، اسمبلی کے ساتھ میڈیا پر بھی اپنے بیانیے پر قائم رہیں اور بھرپور جواب دیں۔

ذرائع کے مطابق وزیرعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن احتجاج کرناچاہتی ہے تو 100 دفعہ کرے لیکن عوام کی زندگی میں خلل ڈالا گیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں نے ڈرنا نہیں سیکھا اور نہ میں بلیک میل ہوتا ہوں، آپ کو ایڈوائس کرتا ہوں کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوں اور اینٹ کا جواب پتھر سے دیں۔

مزیدخبریں