کرونا وائرس سے 48 گھنٹوں میں 236 افراد ہلاک دس ہزار کے قریب کیسز

05:41 AM, 18 Jun, 2020

نیا دور

ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 118 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔اس حوالے سے این سی او سی کی جانب سے  جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کو ملک میں مزید 5358 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔


جاری شدہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں59,215  مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔  جبکہ 31,500 ٹیسٹ بھی ہوئے ہیں۔ اگر صوبوں کو دیکھا جائے تو  صوبہ پنجاب 1202 ہلاکتوں کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔


صوبہ سندھ 916 ہلاکتوں کے ساتھ متاثر ہونے والا دوسرا بڑا صوبہ ہے صوبہ خیبر پختونخوا میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 755، بلوچستان میں 93 گلگت بلتسان میں 18 اور آزاد کشمیر میں اموات کی تعداد 15 ہو چکی ہے۔ جبکہ  دارالحکومت اسلام آباد میں 94 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔


گزشتہ روز بھی ہلاکتوں کی تعداد 118 رہی۔

مزیدخبریں