پنجاب میں کرونا کی صورتحال ابتر: 3 ہزار کے قریب بچے وائرس کا شکار ہو چکے

10:56 AM, 18 Jun, 2020

نیا دور

ملک میں اس  وقت کرونا وائرس نے موت بانٹنے کا سلسلہ مزید تیز کر دیا ہے۔ اور اگر تمام اکائیوں پر نظر دوڑائی جائے تو  بزدار سکرار کے زیر انتظام چلنے والے صوبہ پنجاب میں اس وقت حالات سب سے زیادہ بد تر ہیں۔ اور یہ کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔


جہاں حکومت کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق  گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 53 اموات ہوئیں۔ صوبے میں 24 گھنٹوں میں مزید 1899 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔لیکن سب سےتشویشناک بات یہ کہ  پنجاب میں  ایک سال سے 15 سال کے 2893 بچے  کرونا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ صوبے میں اب تک 983  طبی شعبے سے تعلق رکھنے والے کارکنان اور رضا کاروں کو  کرونا  ہوچکا ہے۔ 


 بی بی سی کے مطابق 31 سے 45 برس کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جو کہ 18689 بتائی گئی ہے۔ اسی طرح 60 سے 75 برس کے 6033 جبکہ 70 سال سے زیادہ عمر کے مریضوں کی تعداد 1004 بتائی گئی ہے۔


مزیدخبریں