حکومت کی جانب سے سنتھیا رچی کی مہمان نوازی؟ غیر ملکیوں کے ختم شدہ ویزوں کی میعاد بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری

02:34 PM, 18 Jun, 2020

نیا دور
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن نکالا گیا ہے جس نے حکومتی و سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھنے والوں کو شکوک و شبہات کا اظہار کرنے کا موقع دیا ہے۔

بظاہر اس نوٹیفکیشن میں خاص کچھ نہیں بس یہ ہے کہ تمام غیر ملکی جو کہ پاکستان میں موجود ہیں اور کرونا کی وجہ سے بند فلائٹس کے باعث وہ اپنے ملکوں کو واپس نہیں جا سکے انکے ویزوں کی معیاد 31 اگست 2020 تک بڑھا دی گئی ہے۔ یاد رہے یہ ان افراد کے لئے ہے جن کے ویزوں کی معیاد 15 مارچ 2020 کو ختم ہو چکی ہے۔

کہا گیا ہے کہ اس نوٹیفکیشن کو 28 اپریل کو ویزوں کی معیاد میں توسیع کے حوالے سے نکلنے والے نوٹیفکیشن کے تسلسل کے طور پر لیا جائے۔

تاہم مبصرین کے مطابق یہ کوئی معصومانہ سا نوٹیفکیشن نہیں ہے بلکہ یہ سیدھا سیدھا متنازع امریکی بلاگر سنتھیا ڈی رچی کے قیام کو پاکستان میں ممکن بنانے اور اسے تحفظ دینے کی کوشش ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی اسی جانب اشارہ۔کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس تاریخ سے توسیع کا نوٹیفکیشن میں کہا جارہا ہے۔

اسوقت فلائٹس معمول کے مطابق چل رہی تھیں اور پاکستان میں کوئی ایمرجنسی نافذ نہیں تھی۔ اس دوران بھی آجتک وقتا فوقتا پاکستان سے امریکہ فلائٹس جاتی رہیں مگر امریکی خاتون ویزہ ختم ہونے کے بعد بھی یہاں مقیم رہی ہے۔

 
مزیدخبریں