اب شہریوں کو اپنی تصویریں، پاسپورٹ یا فارم لانے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ اپنا اصل شناختی کارڈ اور فیس ساتھ لا کر لائسنس بنوا سکتے ہیں۔
یہ سسٹم ابتدائی طور پر راولپنڈی میں متعارف کروایا گیا ہے۔
پی آئی ٹی بی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اظفر منظور نے کہا کہ یہ جدید نظام شفافیت کو یقینی بنانے، جعلی لائسنس کی روک تھام اور ایجنٹ مافیا کے خاتمہ میں مددگار ثابت ہو گا اور جلد ہی پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی متعارف کروا دیا جائے گا۔
اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی آپریشنز فیصل یوسف و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔