پولیس اہلکار شہریوں کے منہ مت سونگھیں اور نہ مرد و عورت کا نکاح نامہ چیک کریں، ڈی آئی جی اسلام آباد

08:38 AM, 18 Jun, 2022

نیا دور
ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سہیل ظفر چٹھہ نے پولیس اہکاروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکار شہریوں کے منہ مت سونگھیں اور نہ مرد و عورت کا نکاح نامہ چیک کریں۔

انہوں نے یہ اطلاع سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے دی۔ اپنی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ :

1۔ ہرگز شہریوں کے منہ مت سونگھیں۔
2- کسی بھی شہری مرد و عورت سے نکاح نامہ طلب نہیں کر سکتے۔

https://twitter.com/DIG_Islamabad/status/1537809036346892290

انہوں نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں یعنی آئیس، ہیروئن وغیرہ بیچنے والوں کے خلاف سخت ترین کاروائی کریں۔

4۔ وہ اہم ترین کام یعنی ڈاکوؤں، بدمعاشوں، دہشت گردوں اور اشتہاریوں کی گرفتاری پر اپنی توجہ دیں اور اسلام آباد کو محفوظ شہر بنائیں۔
شکایت کی صورت میں آپ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

https://twitter.com/DIG_Islamabad/status/1537809145381982209

ترجمان اسلام آباد پولیس ضیاء قمر نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ ڈی آئی جی کا آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے۔ اور انکی طرف سے اسلام آباد پولیس کو یہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی اسلام آباد کے ان احکامات کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے۔
مزیدخبریں