وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی کے بعد آئی بی کو بھی اہم ذمہ داری سونپ دی

11:00 AM, 18 Jun, 2022

نیا دور
زیراعظم شہباز شریف نے آئی ایس آئی کے بعد آئی بی کو بھی اہم ذمہ داری سونپ دی۔ انٹیلی جنس بیورو آئی بی سول افسران کی تعیناتیوں اور ترقیوں کے لیے اسپیشل ویٹنگ ایجنسی مقرر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اہم تقرریوں ، تعیناتیوں، ترقیوں کے لیے آئی ایس آئی کو اسپیشل وینٹگ ایجنسی مقرر کیا گیا تھا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹر سروسز ایجنسی کو خصوصی تصدیقی ایجنسی کا اختیار دیا گیا.

۔ آئی ایس آئی کو تمام پبلک آفس پبلک ہولڈرز آفیسرز کیٹگری کے لیے نامزد کیا گیا، آئی ایس آی کو اہم تقرریوں، تعیناتی ، ترقیوں میں اسپیکریننگ کے لیے بطور خصوسی ایجنسی نامزد کیا گیا۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیرعظم شہباز شریف کی جانب سے اب ایک اور اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

شہباز شریف نے آئی ایس آئی کے بعد آئی بی کو بھی اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔ آئی ایس آئی کے ساتھ انٹیلی جنس بیورو آئی بی بھی سول افسران کی تعیناتیوں اور ترقیوں کے لیے اسپیشل ویٹنگ ایجنسی مقرر کی گئی ہے۔ آئی بی بیرون ملک مخصوص تعیناتیوں کے لیے بھی اسپیشل ویٹنگ ایجنسی ہو گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ آئی بی کو سرکاری طور پر اسپیشل ویٹنگ ایجنسی مقرر کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے اس سے قبل آئی ایس آئی کو پبلک آفس ہولڈرز کی اسکریننگ کا باضابطہ اختیار دے دیا گیا تھا۔

آئی ایس آئی کو تمام اہم افسران کی بھرتی، تقرری اور پروموشن کیلئے اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا درجہ دیا گیا تھا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے تحت آئی ایس آئی کو تمام اہم افسران کی بھرتی، تقرری اور پروموشن کیلئے اسپیشل ویٹنگ ایجنسی کا درجہ دیا گیا ہے۔
مزیدخبریں