مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن کی ایک بار پھر خودکشی کی کوشش

03:01 PM, 18 Mar, 2019

نیا دور
پاپ موسیقی کے شہنشاہ آنجہانی مائیکل جیکسن کی صاحب زادی اور امریکہ کی سپر ماڈل پیرس جیکسن نے ایک بار پھر خودکشی کی کوشش کی ہے۔

20 سالہ ماڈل پیرس جیکسن چھ برس قبل 2013ء میں بھی ڈپریشن اور ذہنی مسائل پر بات کر چکی ہیں۔ اس وقت بھی پیرس جیکسن نے یہ اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے والد کی موت کے بعد ذہنی مسائل، الجھنوں اور پریشانیوں کے باعث خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔

https://twitter.com/ParisJackson/status/1107009409136246784?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1107009409136246784&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.billboard.com%2Farticles%2Fnews%2F8502793%2Fparis-jackson-denies-suicide-attempt-tmz

اب ایک بار پھر یہ خبریں منظرعام پر آئی ہیں کہ پیرس جیکسن نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔

امریکہ کی ایک معروف شوبز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، پیرس جیکسن کو 16 مارچ کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔



اگرچہ پیرس جیکسن کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا تاہم طبی ماہرین کی ایک ٹیم اب بھی ان کی نگرانی کر رہی ہے۔

معروف جریدے ’پیپلز‘ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیرس جیکسن ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد خوشگوار موڈ میں اپنے بوائے فرینڈ گیبریل گلین کے ساتھ دیکھی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پیرس جیکسن کو ہسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کے بعد لاس اینجلس میں ان کے بوائے فرینڈ کے ساتھ فلم  دیکھنے کے لیے سینما ہال کے باہر دیکھا گیا۔

پیرس جیکسن نے اقدام خودکشی کے بعد ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے  اپنی خودکشی کی خبر کو جھوٹ قرار دیا۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل ہی انہوں نے اپنے والد آنجہانی مائیکل جیکسن پر بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات پر کہا تھا، میں اپنے والد پر لگائے گئے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات پر کوئی صفائی نہیں دینا چاہتی۔ انہوں نے یہ بیان اس ڈاکومینٹری فلم کی ریلیز کے چند روز بعد دیا تھا جس میں دو لوگوں نے یہ دعوی کیا تھا کہ پاپ گلوکار نے انہیں اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جب وہ بچے تھے۔ ڈاکومینٹری میں نظر آنے والے ان دونوں لوگوں کی عمریں اب 30 برس سے زیادہ ہیں۔

https://twitter.com/ParisJackson/status/1107008402910146560

یاد رہے کہ آنجھانی پاپ گلوکار پر بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں۔

یہ الزامات مائیکل جیکسن کی زندگی میں بھی ان پر عائد کیے جاتے رہے اور ان کی موت کے بعد تو ان میں مزید شدت پیدا ہوئی ہے اور لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے یہ کہا ہے کہ پاپ گلوکار نے بچپن میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

مائیکل جیکسن 2009ء میں چل بسے تھے، جس کے بعد یہ چہ میگوئیاں گردش کرتی رہی ہیں کہ مائیکل جیکسن کو ضرورت سے زیادہ دوا یا زہر دے کر قتل کیا گیا تھا۔

 

 

 
مزیدخبریں