مریم نواز پانچ روز سے والد نواز شریف سے ملاقات کی منتظر

07:03 PM, 18 Mar, 2019

نیا دور
مسلم لیگ نواز کی رہنماء اور سابق دختر اول مریم نواز کا کہنا ہے، پانچ روز گزر گئے لیکن نواز شریف سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا، وہ پنجاب حکومت کی جانب سے اپنے علیل والد سے ملاقات کے لیے اجازت کی منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف علاج معالجے کیلئے کچھ ہفتے کیلئے لندن جائیں گے، مریم بھی ساتھ ہوں گی

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1107646880857706496?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1107646880857706496&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F1596758%2F1

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا، نواز شریف کے ذاتی معالج کو بھی ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

مریم نواز نے مزید کہا، نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور کوئی ایسا طریقہ نہیں کہ میں ان کی خیریت معلوم کر سکوں یا طبیعت کا پوچھ سکوں۔ میں بہت پریشان ہوں کیوں کہ انہوں نے کہا تھا کہ خدانخواستہ مجھے کچھ ہوا تو وہ کسی سے کچھ نہیں کہیں گے۔ کوئی خبر نہیں ان کی۔۔۔ عوام سے درخواست ہے کہ وہ نواز شریف کو دعائوں میں یاد رکھیں۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1107650078565679105?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1107650078565679105&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F1596758%2F1

دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر گردش کر رہے خط کی حقیقت بھی بے نقاب ہو چکی ہے جو مریم نواز کی جانب سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال ڈبلیو جانز کے نام تھا جس میں ان سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ انسانی بنیادوں پر سابق وزیراعظم نواز شریف کا علاج کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں لیکن مریم نواز اور امریکی سفارت خانے دونوں نے ہی اس خط کو جعلی قرار دیا ہے جب کہ پنجاب حکومت کے سینئر عہدیداران اس خط کو ٹویٹ کرتے رہے ہیں جن میں وزیراعلی پنجاب کے ترجمان شہباز گل بھی شامل ہیں جنہوں نے بعدازاں یہ خط شیئر کرنے پر معذرت کر لی تھی۔

https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1107588072475160577

یاد رہے کہ کچھ روز قبل پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی سابق وزیراعظم سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی تھی، انہوں نے سابق وزیراعظم کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تھا اور ان کا سندھ میں علاج کروانے کی پیشکش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول کی نواز شریف سے کیا باتیں ہوئیں؟
مزیدخبریں