چین سے واپسی:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قرنطینہ،کرونا ٹیسٹ ہوگا

05:46 AM, 18 Mar, 2020

نیا دور
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین کے دورے سے واپس آئے ہیں۔ چین وہ ملک ہے جہاں سے کرونا کی عالمی وبا کا آغاز ہوا تھا۔ ایسے میں وزیر خارجہ شاہ محمود کو بھی کرونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود نے کہا ہے کہ وہ خود کو قرنطینہ کرتے ہوئے علیحدگی اختیار کریں گے۔ جبکہ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 5 دن بعد کرونا کا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین جانے کا مقصد چینی عوام اور حکومت سے اظہار یکجہتی تھا۔ اگر ملک لاک ڈاؤن کر دیا گیا تو ہماری معیشت پر منفی اثر پڑے گا۔
مزیدخبریں