کرونا وائرس: قرنطینہ میں موجود افراد میں کونڈوم کی طلب میں اضافہ،آن لائن آرڈر کرنے لگے

08:38 AM, 18 Mar, 2020

نیا دور
دنیا میں اس وقت ہر طرف کرونا کا راج ہے۔ دنیا بھر میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں  جبکہ 7500 سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایسے میں لاکھوں افراد مختلف ممالک میں قرنطینہ میں موجود ہیں۔

قرنطینہ میں موجود افراد کی خواہشات اور انکی مانگ کے حوالے سے معلومات انکی آن لائن سرچنگ اور سرفنگ سے واضح ہو رہی ہیں۔ اسی حوالے سے دنیا کی بڑی آن لائن خرید و فروخت کی کمپنی علی بابا نے بتایا ہے کہ چین میں قرنطینہ میں موجود افراد میں کونڈوم کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور پچھلے ایک ماہ کے دوران کونڈوم کے آرڈرز میں 15 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

کمپنی نے بتایا ہے کہ چین میں کونڈومز کے علاوہ ایکسرسائز میٹس کی ڈیمانڈ میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

دوسری جانب اٹلی اور امریکا میں بھی کونڈوم اور سیکس سے متعلق دیگر مصنوعات جن میں لیوبریکنٹس اور دیگر اشیا شامل ہیں،کی طلب میں اجافہ دیکھا گیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق قرنطینہ میں محصور افراد کی جانب سے یہ  بوریت کو دور بھگانے کا اہتمام ہے
مزیدخبریں