کرونا وائرس دنیا کی رونقوں کو کیسے نگل گیا؟ دہلا دینے والی تصاویر اور معلومات

12:50 PM, 18 Mar, 2020

نیا دور
کرونا وائرس نے دنیا کی رونقین گویا چھین ہی لی ہیں۔ دنیا کے وہ مقامات جہاں کبھی انسانی سرگرمیاں ماند نہیں پڑتی تھیں آج وہاں ہو کا عالم طاری ہے ۔ ذیل میں دنیا کے مختلف خطوں سے اہم سیاحتی و عوامی مقامات کی تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔

 

آسٹریا

یہ آسٹریا کے سیاحتی مقام کی تصویر ہے جہاں عام دنوں میں تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی تاہم اب کرونا وائرس کے خوف کی وجہ سے کوئی اس طرف کا رخ نہیں کر رہا۔

 



فرانس

یہ فرانس کے ساحل کی تصویر ہے جو نہ صرف فرانسیسی بلکہ غیر ملکی افراد کے لئے بھی پر کشش سیاحتی مقام تھا لیکن اب یہاں کوئی بھی رخ نہیں کر رہا۔



اٹلی

اٹلی کے سیاحتی مقام بھی کالی پڑے ہیں۔ اٹلی میں کرونا وائرس کے باعث اموات ایک ہزار کے قریب ہو چکی ہیں۔

 



لبنان

لبنان کے بھی وہ مقامات جو عوامی توجہ کے مرکز ہوا کرتے تھے مکمل طور پر ویران ہیں۔

 

 



بھارت

ممبئی کے ساحل بھی اپنی تمام تر رونقوں سے محروم ہوچکیں ہیں۔



وینزویلا

جنوبی امریکا کے ملک وینزویلا کی سڑکوں پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ہو کا عالم طاری ہے۔ یہاں صرف چند پولیس اہلکار لوگوں کو گھروں سے نکلنے سے روکنے پر معمور ہیں۔



نیو یارک 

دنیا کے معاشی مرکز نیو یارک کی یہ تصویر دل دہلا دینے کے لئے ناکافی ہے۔ جہاں ہر وقت چہل پہل تھی اب وہاں صرف خالی سڑکیں ہیں۔

مزیدخبریں