لانگ مارچ پی ڈی ایم کے لئے بیکار تھا: طلعت حسین

01:19 PM, 18 Mar, 2021

نیا دور

سینیٹ میں اقلیتی جوڑی کی کامیابی کے بعد ن پیپلز پارٹی پر ، پیپلز پارٹی ن پر، مولانا فضل الرحمن ان دونوں پر، یہ دونوں مولانا فضل الرحمان پر اور باقی چھوٹی جماعتیں ان سب پر شک کر رہی ہیں۔



 



گویا ہر کسی کا خیال ہے کہ دوسرے نے نیچے سے سیڑھی کھینچ لی۔ ہو سکتا ہے سبھی نے دوسرے کو گرانے کا بندوبست کیا ہو۔ مگر کون یہ تحقیقات کر کے سچ سامنے لائے گا؟ صادق سنجرانی کے پچھلے دور میں اپنی صفوں میں سے بھاگنے والوں کو پکڑنے کے لیے جو احتسابی کمیٹی بنائی گئی تھی وہ اپنی موت خود مر گئی۔

مزیدخبریں