پیپلزپارٹی آئی تو ٹھیک ورنہ پی ڈی ایم لائحہ عمل دیگی، نواز اور فضل الرحمان میں اتفاق

02:58 PM, 18 Mar, 2021

نیا دور

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور  سیاسی حکمت عملی اورپی ڈی ایم اتحاد کے لائحہ عمل پر مشاورت کی۔


جیو نیوز کی خبر کے مطابق دونوں رہنماؤں نےکہا کہ استعفوں کے معاملے پر  پیپلزپارٹی کے جواب کا انتظار ہے، پیپلزپارٹی آتی ہے تو ٹھیک ورنہ 9 جماعتیں لائحہ عمل دیں گی۔


ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کے جواب کے بعد پی ڈی ایم کا اجلاس بلانے پر اتفاق کیا اور  لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی۔


ذرائع کے مطابق نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان جیل بھرو تحریک پر بھی بات چیت کی گئی۔

مزیدخبریں