سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آغاز

کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کل مکمل ہوگی۔کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 21 مارچ تک دائر کی جا سکیں گی۔ اپلیٹ ٹربیونل 25 مارچ تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے جبکہ امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 26 مارچ کو جاری ہوگی۔

11:34 AM, 18 Mar, 2024

نیا دور

سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے لیےکاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد اب نامزد امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی جبکہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج سے آغاز ہوگیا۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔الیکشن کمیشن میں صبح 9 سے دوپہر 3 بجے تک کاغذات کی سکروٹنی کا عمل ہوگا۔کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کل مکمل ہوگی۔کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 21 مارچ تک دائر کی جا سکیں گی۔ اپلیٹ ٹربیونل 25 مارچ تک اپیلوں پر فیصلے کریں گے جبکہ امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 26 مارچ کو جاری ہوگی۔ 27مارچ تک امیدوار دستبردار ہو سکتے ہیں۔

شیڈول کے مطابق پولنگ آئندہ ماہ کی 2 تاریخ کو صبح نو سے شام چار بجے تک ہوگی۔

چاروں صوبوں سے سینیٹ کی 7 ،7 جنرل، دو 2 ٹیکنوکریٹ اور 2 خواتین کی نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔ پنجاب اور سندھ سے ایک ایک اقلیتی نشست پر بھی انتخاب ہو گا جبکہ اسلام آباد سے ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ نشست پر انتخاب ہو گا۔

سینیٹ الیکشن کیلئے ہفتے کو کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری روز تھا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

پنجاب میں سینیٹ کی بارہ نشستوں پر کل 28 امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔ سات جنرل نشستوں پر 17 امیدوار نےکاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

پنجاب میں سینیٹ جنرل نشستوں پر محسن نقوی، محمد اورنگزیب اعجاز منہاس نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

ولید اقبال ،وسیم شہزاد، احد چیمہ نے جنرل نشستوں پرکاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ پرویز رشید، حامد خان بھی جنرل نشستوں پرکاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں شامل ہیں۔

خواتین کی دونشستوں پرکل پانچ امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ صنم جاوید، فائزہ احمد، انوشےرحمان نےخواتین کی نشستوں پرکاغذات جمع کروائے۔

ٹیکنوکریٹس کی دو نشستوں پرتین امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد، مصطفےرمدے نے ٹیکنوکریٹس کی نشست پرکاغذات جمع کروائے۔ 1 اقلیتی نشست پرطارق جاوید اورآصف عاشق نےکاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

سندھ کی 12 نشستوں پر پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد اور آزاد سمیت 33 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، جنرل نشستوں پر 20، خواتین اور ٹیکنوکریٹ پر 5، 5 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ اقلیت کی نشست پر 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

خیبرپختونخوا کی 7 جنرل نشستوں کے لئے کل 25 امیدواروں نے کاغذات جمع کئے ہیں۔ ٹیکنوکریٹ کی 2 نشستوں کے لئے 10 امیداواروں نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کئے ہیں۔ خواتین کی 2 نشستوں نے کے لئے 7 امیدواروں نے کاغذات جمع کئے ہیں۔ مجموعی طور پر 42 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے۔

ٹیکنوکریٹ کی نشستوں کے لئے اعظم خان سواتی، قاضی محمد انور ایڈوکیٹ ، وقار احمد قاضی، ڈاکٹر حماد محمود چیمہ، خالد مسعود، فضل حنان ، دلاور خان، قیصر خان، نور الحق قادری اور سید ارشاد حسین کاغذات جمع کئے ہیں۔

جنرل نشستوں کے لئے عرفان سلیم ، محمد طلحہ محمود، دلاور خان ، فیصل جاوید، مرزا محمد آفریدی، اظہر قاضی مشوانی، نیاز احمد، وقاص اورکزئی ، فضل حنان، اصف اقبال، اعظم خان سواتی نے کاغذات جمع کئے ہیں۔

جنرل نشستوں کے لئے مراد سعید، فیض الرحمان، خرم ذیشان، عطاءالحق، مسعود الرحمان، شفقت آیاز نے کاغذات جمع کئے۔

جنرل نشستوں کے لئے آصف رفیق، محمود خان، نور الحق قادری، محمد نسیم، سجاد حسین، تاج محمد آفریدی، احمد مصطفی، اور فدامحمد نے کاغذات جمع کئے۔

خواتین کی 2 نشستوں کے لئے مہوش علی خان، عائشہ بانو، روبینہ ناز، روبینہ خالد، شازیہ، سیدہ طاہرہ بخاری اور حامدہ شاہد شامل ہیں۔

بلوچستان سے سینیٹ کی 11 خالی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم۔ بلوچستان سے 11 نشستوں کیلئے 36 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

بلوچستان سے کل 36 امیدواروں نے سینیٹ کی نشستوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔ جن میں سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی خان، سابق نگران صوبائی وزیر امان اللہ کندرانی، سابق سینیٹر کہدا بابر، سابق سینیٹر نصیب اللہ بازئی شامل ہیں۔

جےیو آئی کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع، پیپلز پارٹی کے رہنماء سردار عمر گورگیج، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء جان بلیدی، چنگیز جمالی، رکن بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی سمیت دیگر شامل ہیں۔

سینیٹ کی پنجاب اور سندھ کی 12، 12، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی 11،11 نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو ہوں گے جبکہ اسلام آباد سے سینیٹ کی 2 نشستوں پر بھی انتخابات ہوں گے۔

مزیدخبریں