مالی سال 24-2023: پنجاب کابینہ نے 4 ہزار 480 ارب روپے سے زائد بجٹ کی منظوری دیدی

صوبائی کابینہ نے پنجاب سیلز ٹیکس سروس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی جبکہ صوبائی کابینہ نے ضمنی بجٹ 24-2023 کی منظوری دی اور جولائی تا اکتوبر، نومبر تا فروری اور مارچ 2024 کے بجٹ کی توسیع بھی کی۔

03:58 PM, 18 Mar, 2024

نیا دور

پنجاب کی صوبائی کابینہ نے مالی سال 2023-24 کے لیے 4 ہزار 480 ارب 70 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زیر صدارت پنجاب کابینہ کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

کابینہ نے آئی ایم ایف کو تسلی بخش بریفنگ دینے پر سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل کو سراہا۔

اجلاس میں مالی سال 2023-24 کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کابینہ نے 24-2023 کے 4 ہزار 480 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی جبکہ صوبائی کابینہ نے ضمنی بجٹ 24-2023 کی منظوری دی اور جولائی تا اکتوبر، نومبر تا فروری اور مارچ 2024 کے بجٹ کی توسیع بھی کردی۔

صوبائی کابینہ نے پنجاب سیلز ٹیکس سروس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی جبکہ صوبائی کابینہ نے ضمنی بجٹ 24-2023 کی منظوری دی اور جولائی تا اکتوبر، نومبر تا فروری اور مارچ 2024 کے بجٹ کی توسیع بھی کی۔

کابینہ نے صوبے کے ترقیاتی بجٹ کے لیے 655 ارب اور سماجی تحفظ اقدامات کا تخمینہ بجٹ 20 ارب روپے منظور کر لیا۔ صحت کے لیے 473 ارب، تعلیم کے لیے 596 ارب اور تعمیرات کے لیے 382 ارب کا بجٹ منظور کیا گیا جبکہ رمضان پیکیج کے لیے 30ارب روپے کا بجٹ منظور ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

پنجاب میں مفت کتابوں کی فراہمی کے لئے 11 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے لئے 12.5 ارب، پی کے ایل آئی انڈوومنٹ فنڈ کے لئے 10ارب اور حفظان صحت کے توسیعی پروگرام کے لیے 11.4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

گندم کے قرضہ کی ادائیگی کے لیے 264 ارب اور زراعت پر سبسڈی کے لیے 25.6 ارب رکھنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خصوصی اقدامات کے لیے بھی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران صوبائی کابینہ نے تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگلے سال مستند ڈیٹا کے ساتھ بہتر رمضان پیکیج لائیں گے۔ صوبہ بھر میں 35 لاکھ سے زائد گھرانوں کو رمضان پیکیج کی ترسیل مکمل ہو چکی ہے۔  ایک ہفتے تک رمضان پیکیج کی ترسیل کا عمل مکمل کر لیا جائے گا، پیاز اور دیگر اشیاء کی قیمتیں تیزی سے نیچے آ رہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول میں بہتری کی وجہ سے اشیاء کے بے مثال حد تک نرخ نیچے آ رہے ہیں۔  چیف سیکرٹری، ان کی ٹیم اور ضلعی انتظامیہ رمضان میں بہتر اقدامات پر شاباش کی مستحق ہے۔  پوری ٹیم نے رمضان پیکیج اور پرائس کنٹرول کیلئے توقعات سے بڑھ کر کام کیا۔

اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق رمضان نگہبان پیکیج تاریخی اقدام ہے۔  رمضان پیکیج کی کامیابی کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔

مزیدخبریں