پاکستان میں اب تک 907 اموات ہو چکی ہیں۔ اور اب خبر آئی ہے کہ پاکستان کے معروف اینکر پرسن وسیم بادامی کی ممانی کرونا وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئیں ہیں۔
' وسیم بادامی نے گذشتہ روز اپنی ٹویٹ میں کہا کہ میری ممانی جو کچھ روز قبل کورونا کا شکار ہوئیں تھی، آج رضائے الہی سے انتقال کر گئی ہیں۔۔ اب سے کچھ دیر قبل ان کی تدفین ہوی ہے۔ آپ سب سے دعائے مغفرت کی بہت زیادہ گزارش ہے'۔
یاد رہے کہ اس وقت پاکستان میں کرونا وائرس کے ملک میں آج اب تک کرونا سے مزید 12 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 907 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 42989 تک پہنچ گئی ہے