رنگ روڑ کرپشن سکینڈل اور زلفی بخاری کا استعفا،ن لیگ کی ڈیل، عباسی اور شہباز ایک صفحے پر، نوازشریف ہاشمی کیساتھ کھڑے ہوگئے

06:21 PM, 18 May, 2021

نیا دور

اصل بات یہ ہے کہ کسی کو غدار قرار دینے والے قوانین کا وجود ہی غلط ہے۔ یہ صرف سیاسی جبر ا استبداد کا موجب بنتے ہیں۔ بھارت میں بھی سیاسی مخالفین کو انہی قوانین کے تحت دبایا جا رہا ہے۔ ہمارے ہاں بھی جو حکومتیں اور اسٹیبلشمنٹ یہ سمجھتی ہے کہ وہ مخالف آوازوں کو دبا لیں گے اور مسئلہ حل ہوجائے گا انہیں سمجھنا چاہیئے کہ ایسے مسئلہ حل نہیں ہوتا۔ رضا رومی خبر سے آگے میں



 



جاوید لطیف کے بیانات کو پارٹی کی جانب سے خاص پسند نہیں کیا گیا لیکن پھر کیونکہ گرفتاری ہوگئی تو سب اظہار یکجہتی کے لیئے پہنچے۔ ورنہ مسلم لیگ ن تو اگلے مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔ میں پھر کہوں گا کہ پارٹی میں مفاہمت والوں کی تعداد زیادہ ہے مزاحمت والوں سے۔ مزمل سہروردی خبر سے آگے میں



 



شہباز شریف کے آنکے کے بعد شہباز شریف کی جو مفاہمت کی سیاست ہے مریم نواز بھی اسکا حصہ ہیں، نوازشریف، مریم نواز، شاہد خاقان عباس، شہباز شریف یہ سب ایک ہیں۔ جب مرہم پٹی ہوتی ہے تو دوسری جانب سے بھی ہاتھ ہلکا رکھا جاتا ہے۔ ڈیل کے بہت سارے پہلو نظر آرہے ہیں، نادیہ نقی خبر سے آگے میں



 



راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کی ری الائنمنٹ کی منظوری خود وزیر اعظم عمران خان نے دی ہے۔ یہی کچھ انہوں نے بھارت سے تجارت کے معاملے پر بھی کیا۔ عمران خان پہلے اجازت دیتے ہیں اور پھر اسی پر انکوائری کرواتے ہیں؟ یہ کیا معاملہ ہے مرتضیٰ سولنگی سے جانیئے

مزیدخبریں