ن لیگ کو 'سمگلروں کے چینل' ARY کا بائیکاٹ کر دینا چاہیے: مریم نواز

02:40 PM, 18 May, 2022

نیا دور
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اے آر وائی نے نا صرف ییلو بلکہ گٹر جرنلزم کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ یہ ادارہ پی ٹی آئی کا مائوتھ پیش بن چکا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے اے آر وائی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں صحافت چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت پر غور کرنا چاہیے۔ پی ایم ایل این سمگلروں عرف اے آر وائی کا بائیکاٹ کرے اور ان کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرے۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1526921776843956226?s=20&t=7HedR8I_FAzxRSls4QdpLA

واضح رہے کہ عمران اسماعیل نے شہباز شریف سے متعلق ٹویٹ کیا جس کی خبر چلانے پر مریم نواز چراغ پا ہو گئیں۔ انہوں نے شہباز شریف سے متعلق خبر چلانے پر کہا تھا کہ عمران خان اور اے آر وائی سے کسی فتنے کی طرح نمٹنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیمرا اور حکومت کو فوری اے آر وائی کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔‘

عمران اسماعیل نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’ملک دیوالیہ ہوگیا لیکن شہباز شریف سوئمنگ پول بنا رہے ہیں وزیراعظم ہاؤس میں سوئمنگ پول کی مرمت پر ساڑھے 7 کروڑ خرچ کر دیے۔‘

https://twitter.com/ImranIsmailPTI/status/1526513596523548673?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1526513596523548673%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2F631525-2%2F

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں’اپنی خبر پر قائم ہوں ویڈیو بھی شیئر کرسکتا ہوں ن لیگ دھونس دھاندلی کی سیاست کررہی ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ’گرتی معیشت کو سنبھالنا اس امپورٹڈ حکومت کا کام نہیں، ڈالر 200تک پہنچ گیا اسٹاک ایکسچینج کریش کر رہا ہے۔ سابق گورنرسندھ نے مزید کہا کہ ’ملکی معیشت میں بے یقینی کی صورتحال ہے سنجیدہ صورتحال سے ملک کو نکالنے کا الیکشن ہی واحد راستہ ہے ورنہ یہ چوروں کی حکومت ملک کو دیوالیہ کردے گی۔‘

https://twitter.com/ImranIsmailPTI/status/1526460762423562240?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1526460762423562240%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2F631525-2%2F

 
مزیدخبریں