پاکستان کا شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ

10:26 AM, 18 Nov, 2019

نیا دور
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاکستان نے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ شاہین ون 650 کلومیٹر تک ہر قسم کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں بتایا کہ پاکستان نے شاہین ون میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل ہر قسم کے وار ہیڈز 650 کلومیٹر تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔



آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شاہین ون زمین سے زمین پر مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے اور میزائل کا تجربہ پاک فوج کی تربیتی مشقوں کا حصہ ہے۔

ڈی جی اسٹریٹیجک پلان ڈویژن، چیئرمین نیسکام اور دیگر اعلی حکام نے تجربے کا مشاہدہ کیا۔
مزیدخبریں