صدر زرداری نے پاکستانی سالمیت کی خلاف ورزی کا باعث بننے والے ایبٹ آباد آپریشن پر مبارکباد دی: باراک اوبامہ

11:36 AM, 18 Nov, 2020

نیا دور
'اے پرامس لینڈ' نامی براک اوبامہ کی کتاب  جس میں امریکی کمانڈوز کی کارروائی کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات کیے گئے ہیں جو 2 مئی 2011 کو ایبٹ آباد کے ایک کمپاؤنڈ میں دنیا کے انتہائی مطلوب دہشت گرد اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا سبب بنی تھی۔

باراک اوباما نے لکھا کہ وہ جانتے تھے کہ ایک اتحادی ریاست میں فوجی حملے کا حکم دینا اس کی سالمیت کی خلاف ورزی ہے لیکن انہوں نے پھر بھی ایسا کیا کیوں کہ وہ القاعدہ کے رہنما کے خاتمے کا موقع کھونا نہیں چاہتے تھے۔

باراک اوباما نے لکھا کہ آصف زرداری نے 'واضح جذبات کا اظہار کیا' اور یاد کیا کہ کس طرح القاعدہ سے مبینہ طور پر تعلق رکھنے والے انتہا پسندوں نے ان کی شریک حیات بینظیر بھٹو کو قتل کیا۔

سابق امریکی صدر نے لکھا کہ 'مجھے توقع تھی کہ پاکستان کے مشکلات میں گھرے صدر کو کی گئی کال سب سے مشکل ثابت ہوگی جنہیں لازمی طور پر پاکستان کی سالمیت کی خلاف ورزی پر ملک میں مخالفت کا سامنا ہوگا'۔

تاہم جب میں نے انہیں کال کی، انہوں نے مبارکباد اور حمایت کا اظہار کیا، انہوں نے کہا تھا کہ 'چاہے جو بھی نتیجہ ہو یہ بہت اچھی خبر ہے'۔

بعدازاں باراک اوباما نے امریکی فوج کے سربراہ مائیک مُلن کو اپنے پاکستانی ہم منصب کو کال کرنے کے لیے کہا۔
مزیدخبریں