عارف حمید بھٹی نے ان خیالات کا اظہار جی این این کے پروگرام خبر ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اختلافات کی بنیاد پر انہیں لمبی چھٹیوں پر بھیجا جاتا رہا بعد ازاں انہیں عہدے سے فارغ کروا دیا گیا۔ حالانکہ انہیں دو سال کیلئے چئیرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا تھا۔
https://twitter.com/RiazHussain44/status/1328929858341244929
فروری 2020 میں حکومت نے شبر زیدی کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے نوشین جاوید امجد کو نیا چیئرپرسن تعینات کردیا۔
خیال رہے کہ 9 مئی 2019 کو وفاقی حکومت نے شبر زیدی کی دو سال کے لیے وفاقی ریونیو بورڈ کے اعزازی چیئرمین کے طور پر تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا۔