انہوں نے سی سی پی او کو کہا کہ جب بھی حالات خراب ہوتے ہیں باقی سب نکل جاتے ہیں پولیس پھنس جاتی ہے۔ سما ٹی وی کی خبر کے مطابق لیگی رہنماؤں نے سی سی پی او سے کہا کہ شہباز شریف کو جیل سے عدالت منتقل کرنے میں سختی نہ کی جائے۔
اس موقع پر سی سی پی او نے کہا کہ آئیندہ انہیں بکتر بند گاڑی میں نہیں ایمبولنس میں عدالت لائیں گے۔ یاد رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عدالت میں اپنی مرضی کی گاڑی پر آنے کے مطالبے پر عدالت سخت برہم ہوئی تھی۔