سموگ کی تباہی، لاہور ہائیکورٹ کا 50 فیصد پرائیویٹ ملازمین کو گھر سے کام کرنے کا حکم

09:14 AM, 18 Nov, 2021

نیا دور
لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کےباعث حکومت کو نجی دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کی روک تھام کے لیے اقدامات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے حکم دیا کہ نجی اداروں میں 50 فیصد افراد کے کام کرنے کا نوٹیفیکشین جاری کرے۔عدالت نے 50 فیصد ورکرز کو گھروں سے کام کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے مزید کہا کہ حکومت اگر مناسب سمجھے تو سرکاری دفاتر میں بھی 50 فیصد حاضری رکھیں۔

عدالت نے کہا کہ ایسا نمبر جاری کیا جائے جو ٹریفک کی جام ہونے سے متعلق آگاہ کیا کرے۔لاہور ہائیکورٹ نے روڈ پر ایمرجنسی لائن مختص کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ عدالت نے گجرانوالہ، فیصل آباد اور راولپنڈی سے متعلق رپورٹ طلب کر لیں۔ عدالتی حکم پر اسموگ کمیٹی نے پلان لاہور ہائیکورٹ میں پیش کر دیا۔ عدالت نے کل تک ٹریفک سے متعلق جامع پلان طلب کر لیا۔

دوسری جانب جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمنٹ کمیشن کا اعلی سطحی اجلاس واسا ہیڈ آفس لاہور میں منعقد ہوا۔چیئرمین جوڈیشل کمیشن جسٹس (ر) علی اکبر قریشی کی سربراہی میں اجلاس کا انعقادہوا۔ سموگ کی روک تھام کے لیے اقدامات اور کارکردگی کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔فصلوں کی باقیات جلانے کے حوالے سے چیئرمین کمیشن کا اظہار برہمی۔

کمیشن نے فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کا حکم دیا۔ منصور احمد ڈی جی پی ڈی ایم نے بتایا کہ سپارکو کی مدد سے تمام ڈپٹی کمشنر کو آگ لگائی جانے والے مقام کی تھرمل تصاویر بھیجی جائیں گی۔ چیئرمین کمیشن نے ہدایات دی ہیں کہ ڈپٹی کمشنر ز آگ لگائے جانے والے مقامات پر لیے جانے والے ایکشن کی رپورٹ کمیشن میں جمع کروائیں گے ۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے بتایا کہ واسا لاہور نے سموگ کی روک تھام کے لیے 15 اکتوبر سے اپنی تمام ہیوی مشینری کا استعمال ختم کر دیا ہے۔آئندہ واسا آفس میںآنے والے افسران و عملہ کا گاڑیوں پر اکیلے آنے اور میٹنگ کے لیے اکیلے جانے پر پابندی عائدکر دی گئی ہے۔ سموگ کی روک تھام کے لیے گاڑیوں کے استعمال کو کم کرنے کے لیے اپنی گاڑیوں پر آفس کے کسی دوسرے ساتھی اپنے ساتھ لازمی لانا ہوگا تاکہ گاڑیوں سے پیدا ہونے والے دھوئیں میں کچھ کمی لائی جا سکے ۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے مزید بتایا کہ واسا لاہور نے اپنے دسمبر کی7لاکھ بلوں میں سموگ کے متعلق آگہی دینے کے لیے پیغام جاری کر دیا ہے۔اس کے علاوہ ہفتہ میں ایک دن واسا عملہ و افسران اپنی سائیکلوں پر آفس آئیں گے۔کمشنر لاہور نے بتایا کہ سموگ کی روک تھام کے لیے لاہور کے تمام پمپس کو ایک ماہ کے لیے یورو 2 کی بجائے یورو 5 پٹرول رکھنا لازمی قراردیا جا رہا ہے امید کی جارہی ہے اس سے سموگ کی بڑھوتری میں کمی واقع ہوگی ۔
مزیدخبریں