گوادر، بنیادی حقوق کی محرومی کے خلاف ہزاروں شہریوں کی کفن پوش ریلی

12:10 PM, 18 Nov, 2021

جاوید بلوچ
بلوچستان کے شہر گوادر میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے کفن پوش ریلی نکالی۔

گوادر حق دو تحریک کا دھرنہ گوادر پورٹ کے سامنے چوتھے روز میں داخل ہوگیا۔ جمعرات کو ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے بنیادی حقوق کی خاطر کفن پوش احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کو گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے جسے گوادر پورٹ روڈ کہا جاتا ہے، سے گزرنے سے روک دیا گیا۔ شہر میں سیکیوریٹی کی بھاری نفری لانے کی خبریں بھی سرگرم ہیں۔





گوادر کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن نے احتجاجی کفن پوش شرکاء سے پر امن رہنے کی اپیل کی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرکے واپس دھرنے کے مقام پر آنے کا اعلان کیا۔





ذرائع کے مطابق گوادر میں احتجاجی دھرنے کی کوریج کو روکنے کے لیے موبائل انٹرنیٹ بھی بند کر دی گئی ہے۔ احتجاجی ریلی کی کفن پوش شرکاء نے نعرے لگائے کہ "ترقی کے نام پر بلوچوں کی ذلت بند کرو، سمندر سے ٹرالر مافیا کو لگام دو۔

مزیدخبریں