یہ انکشاف ارشد یوسفزئی نے اپنی ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ان پیپرز کو پاکستان میں تعلیمی اعتبار سے اپنا مقام رکھنے والی یونیورسٹیوں جن میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ( NUST)، کامسیٹ، ( COMSATS)، آغا خان یونیورسٹی ( AKU)، انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ( IBA)، شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ( SZABIST)، قائداعظم یونیورسٹی ( QAU) سے تعلق رکھنے والے 900 سے زائد فکیلٹی ممبرز اور ریسرچرز نے تیار کیا تھا۔
https://twitter.com/Arshadyousafzay/status/1460980985483468807?s=20
انہوں نے بتایا کہ اس فہرست میں یونیورسٹی آف کراچی ( KU)، پنجاب یونیورسٹی ( PU)، پشاور یونیورسٹی اور سندھ یونیورسٹی سمیت دیگر کے اساتذہ کرام بھی شامل ہیں۔