آرمی چیف کی تقرری 72 گھنٹوں میں؟ | صدر کوئی مسئلہ نہیں | توشہ خانہ سکینڈل عمران خان

06:51 PM, 18 Nov, 2022

نیا دور
آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری وزیراعظم کے پاس پہنچ چکی ہے۔ اگلا آرمی چیف کون بنے گا، اس معاملے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ گیم ختم ہو گئی ہے، سب سے سینیئر جنرل آرمی چیف ہوں گے۔ اسی لئے اسحاق ڈار صاحب صدر سے ملاقات کرنے گئے تھے، نجم سیٹھی

عمران خان کو بھی پیغام مل چکا ہے کہ آپ کی کوشش ناکام ہو گئی ہے اور آپ کی مرضی کا بندہ آرمی چیف نہیں لگ رہا۔ اسی لئے آج انہوں نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی میں سنیارٹی کو مدنظر رکھنا چاہئیے، نجم سیٹھی

توشہ خانے والے معاملے میں گھڑی کے بعد اور بھی چیزیں آنے والی ہیں۔ عمران خان کی پوزیشن بہت کمزور ہو رہی ہے، ویڈیوز آرہی ہیں، سکینڈل آرہے ہیں۔ ان کی مقبولیت میں کمی آرہی ہے، نجم سیٹھی

عمران خان کا لانگ مارچ ناکام ہو گیا ہے۔ اب کوئی چھوٹی موٹی مارچ ہو گی جیسے مجبوری میں ہوتی ہے باقی اس سے کچھ حاصل نہیں ہونے والا۔ لانگ مارچ کے بیانیے میں جتنے بڑے نکات تھے عمران خان کے پاس، ان سب پہ یوٹرن لیا جا چکا ہے، نجم سیٹھی
مزیدخبریں