'اصل میدان پنجاب، ن لیگ کو پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی چیلنج کریں گی'

امریکی سفیر کی نواز شریف سے ملاقات اگرچہ معمول کا واقعہ ہے مگر اس کی بہت اہمیت ہے۔ جہاں جہاں الیکشن ہونے ہوتے ہیں وہاں امریکی اور یورپی یونین نمائندوں کی جانب سے یہ پیغام دینا مقصود ہوتا ہے کہ ہم الیکشنز کو قریب سے دیکھ رہے ہیں اور سب کو برابر کا موقع ملنا چاہئیے۔

10:00 PM, 18 Nov, 2023

نیا دور
Read more!

اگر ن لیگ اور پیپلز پارٹی الیکشن کے بعد اکٹھی نہیں چلتیں تو پھر انہی دونوں میں سے ایک حکومت میں بیٹھے گی اور دوسری اپوزیشن میں۔ بلاول بھٹو ادھر ادھر جلسے کر رہے ہیں مگر ان کا اصل امتحان پنجاب میں ہو گا کیونکہ پنجاب وہ میدان ہے جو فیصلہ کرے گا کہ آئندہ حکومت کون بنائے گا۔ رانا ثناء اللہ کو پنجاب سے 125 سیٹیں جیتنے کے لیے بہت کام کرنا پڑے گا۔ جنوبی پنجاب کی 48 سیٹوں میں سے اکثر اس وقت پیپلز پارٹی کے پاس ہیں۔ وسطی پنجاب میں اگر پی ٹی آئی کا ووٹر باہر نکل آیا تو ن لیگ کو چیلنج کر سکتا ہے۔ یہ کہنا ہے جاوید فاروقی کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں واجد علی سید نے بتایا کہ امریکی کانگریس کے ارکان نے پاکستان کی فوجی امداد بند کروانے کے مطالبے پر مبنی جو خط لکھا ایسے خطوط عام طور پر وہ حلقے کے عوام کے دباؤ میں لکھتے ہیں یا پھر لابنگ کرنے والے ارکان انہیں الیکشن فنڈ کی صورت میں پیسے دے کر خط لکھواتے ہیں۔ ایسے خطوط پر امریکی پالیسی نہیں بدل سکتی۔

امریکی سفیر کی نواز شریف سے ملاقات اگرچہ معمول کا واقعہ ہے مگر اس کی بہت اہمیت ہے۔ جہاں جہاں الیکشن ہونے ہوتے ہیں وہاں امریکی اور یورپی یونین نمائندوں کی جانب سے یہ پیغام دینا مقصود ہوتا ہے کہ ہم الیکشنز کو قریب سے دیکھ رہے ہیں اور سب کو برابر کا موقع ملنا چاہئیے۔ پاکستان میں جیسا سمجھا جاتا ہے اس کے برعکس ضروری نہیں کہ الیکشن سے پہلے یہ نمائندے جس رہنما کو مل رہے ہیں وہ وزیر اعظم بھی بنے۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بجکر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں