شہباز شریف کا کہنا تھاکہ آج جو کچھ ہورہاہےپی ٹی آئی حکومت کی ناکامی کامنہ بولتاثبوت ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پوری قوم 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہو گی جبکہ 27 تاریخ کو یوم یکجہتی منایا جائے گا۔ ان کا کہناتھاکہ حکومت ایک طرف مذاکرات کی بات کرتی ہے اور دوسری طرف ہمیں گالیاں دیتی ہے ، مذاکرات صرف استعفے کے بعد ہی ہوں گے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا حزب اختلاف کےتمام قائدین ہمیں اپنی تائید سےنوازرہےہیں، 31 اکتوبرکوپوری قوم کیساتھ شامل ہونےکےفیصلےپرشہبازشریف اورانکی پارٹی کاشکریہ ادا کرتا ہوں، ہم تمام قائدین اورحزب اختلاف کی جماعتوں کی مشاورت سےآگےبڑھنا چاہیں گے، ہم نے31اکتوبر کواسلام آبادمیں داخل ہونےکافیصلہ کیاہے۔