کنزہ ہاشمی نے یہ بات ایک سنڈے میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ اچھی پراڈکٹس کا استعمال کرنا چاہیے کیونکہ ان سے سکن اچھی ہوتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لوشن لگانا اور جلد کو موائسچرائز رکھنا میری روزمرہ کی روٹین میں شامل ہے۔
اپنے پسندیدہ کھانوں کے بارے میں بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں بہترین کھانے بنانا جانتی ہوں۔ مجھے پاکستانی اور اطالوی دونوں قسم کے کھانے پکانے پر عبور حاصل ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ بریانی اور دال چاول میری پسندیدہ خوراک ہے۔
اپنے فنی سفر کے بارے میں بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے صرف 17 سال کی عمر میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھ دیا تھا۔ اس کے بعد سے لے کر اب تک میں کئی ڈراموں میں کام کر چکی ہوں۔
7 مارچ 1997ء کو لاہور میں پیدا ہونے والی کنزہ ہاشمی نے بتایا کہ میں اپنے والدین کی اکلوتی بیٹی ہوں۔ اس لئے دونوں نے ہمیشہ مجھے میرے کام میں سپورٹ کیا۔