تفصیلات کے مطابق قصور میں ویڈیو سکینڈل اور زینب قتل کیس کے بعد ایک مرتبہ پھر بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔ جس پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اب مدینہ کی ریاست کو چلانے کا وقت آپہنچا ہے۔ جو سندھ اور پنجاب میں ہو رہا ہے، اس پر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ کیا پنجاب میں آپ کی ٹیم میں بہتر، تجربہ کار بندہ نہیں؟ مدینہ کی ریاست میں زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جاتی، وقت آگیا ہے کہ ہمیں بھی یہی کرنا ہوگا۔
شاہد آفریدی نے اپنی ٹویٹ میں قصور کا ہیش ٹیگ (#Kasur) بھی استعمال کیا۔
لاپتہ ہونے والے بچوں کی لاشیں ملنے کے بعد قصور میں والدین ایک مرتبہ پھر اپنے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔