خواجہ سراؤں کی کشمیریوں کے حق میں ریلی، بھارت کے خلاف نعرے بازی
01:01 PM, 18 Sep, 2019
بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اپنے عروج پر ہیں۔ اس صورتحال میں عالمی سطح پر بھارتی حکومت کے ان اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ خواجہ سرا بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے میدان میں اترے ہیں، اسلام آباد میں کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف بڑی ریلی نکالی اور بھارت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔