نیوزی لینڈ ہیرالڈ نے غیرملکی میڈیا کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ یہ اطلاع قابل بھروسہ تھی، جس کے بعد نیوزی لیںڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے پی سی بی کے چیئرمین کو ٹیلی فون کیا جب کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے وزرائے اعظم کے درمیان بھی ٹیلی فون پر رابطے ہوئے اور ان رابطوں کے 12 گھنٹے بعد نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم گرانٹ روبرٹسن نے خطرات کی نوعیت نہیں بتائی تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ اطلاع قابل بھروسہ تھی اور فوری اقدام ضروری تھا ۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے حوالے سے کوئی سکیورٹی تھرٹ نہیں اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ فائیوآئیز نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا، کینیڈا ،امریکا اور برطانیہ پر مشتمل انگلش بولنے والے پانچ جمہوری ملکوں پر مشمتل انٹیلی جنس شئیرنگ انتظام ہے جو دوسری جنگ عظیم کے بعد شروع ہونے والی سرد جنگ کے دوران سوویت یونین پر نظر رکھنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔