Type to search

فيچرڈ قومی

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا انوکھا کارنامہ، مرحوم پولیس افسر کورس کیلئے طلب

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نااہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 ماہ قبل حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرنے والے افسر کو کورس پر طلب کر لیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے 17 جولائی کو گریڈ 18 کے 212 پولیس افسران کی کورس کی فہرست جاری کی گئی۔ ان افسران کو 19 جولائی سے 22 نومبر تک جاری 28ویں مِڈ کرئیر مینجمنٹ کورس میں پہنچنے کا حکم دیا گیا۔

افسران کی فہرست تیار کرتے وقت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے غفلت کا مظاہرہ کیا اور 7 ماہ قبل انتقال کرنے والے ایس ایس پی حسیب افضل بیگ کا نام بھی فہرست میں شامل کردیا۔ مرحوم ایس ایس پی حسیب افضل بیگ کا نام جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں 30ویں نمبر پر ہے۔

خیال رہے کہ ایس ایس پی حسیب افضل بیگ گزشتہ برس 3 دسمبر کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے اور ان کی نماز جنازہ میں آئی جی سندھ کلیم امام سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی تھی۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *