Type to search

حقوقِ نسواں خواتین فيچرڈ

موٹر سائیکل پر سوار ترک خاتون سیاح پاکستان پہنچ گئیں

ترکی کی خاتون ٹیچر گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے پاکستان پہنچ گئیں، اوزبے ایسل پاکستان کا سفر موٹرسائیکل پر کریں گی۔


تفصیلات کے مطابق ترک خاتون سیاح موٹر سائیکل پر ایران سے ہوتے ہوئے پاکستان پہنچی ہیں۔ ترکش خاتون اوزبے ایسل استنبول کی یونیورسٹی میں ٹیچر کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ وہ ہر سال موسم گرما کی چھٹیوں میں مختلف ممالک کا سفر کرتی ہے جس کا مقصد ان ممالک میں بسنے والے افراد کے طرزِ زندگی کو دیکھنا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

İlerleyemiyordu… Şu tatlılıklara bakar mısınız #pakistan

A post shared by Asil Özbay (@asilozbay) on

اوزبے ایسل کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان جیسا پیار کسی ملک سے نہیں ملا، یہاں کے لوگ بہت ملنسار ہیں۔ یہاں کا ماحول بہت اچھا ہے آئندہ بھی موقع ملا تو پاکستان کا سفر ضرور کروں گی۔


پاکستانی کھانوں کے حوالے سے ترک خاتون سیاح کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عمدہ اور لذیذ کھانوں کا اپنا ہی مزہ ہے، اوزبے ایسل پاکستان سے اپنے اگلے سفر پر انڈیا اور نیپال جائیں گی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *