Type to search

سیاست فيچرڈ قومی

منی لانڈرنگ کیس: فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں ایک بار پھر توسیع

اسلام آباد: احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس سے متعلق میگا منی لانڈرنگ کیس میں پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں ایک بار پھر توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، جس سلسلے میں سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو عدالت میں پیش کیا گیا اور ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔ پی پی رہنماؤں کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

نیب کی جانب سے فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا اور پی پی رہنما کے ریمانڈ میں 29 جولائی تک توسیع کردی۔

دوران سماعت آصف علی زرداری روسٹرم پر آگئے اور کچھ اخباری تراشے عدالت میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے مشیر شہزاد اکبر کہتے ہیں کہ میری 32 بے نامی جائیدادیں ہیں، شہزاد اکبر کو عدالت میں طلب کرکے اس الزام کے بارے میں ان سے پوچھا جائے، جج محمد بشیر نے تراشے آصف زرداری کے وکیل کو دے کر کہا کہ آپ یہ پڑھ لیں اور قانون کے تحت درخواست دیں۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *