Type to search

سیاست فيچرڈ قومی

سابق ایم کیو ایم رہنماء نیب کے شکنجے میں، عہدے کے ناجائز استعمال پر کارروائی کا آغاز

کراچی: نیب کا سابق ایم کیو ایم رہنماء کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، کامران اختر پر الزام ہے کہ انہوں نے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق ٹاؤن ناظم بلدیہ ٹاؤن کامران اختر اور دیگر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیب کا کہنا ہے کہ کامران اختر اور دیگر نے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیب نے میونسپل کمشنر ڈسٹرکٹ ویسٹ کو کال اپ نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 جولائی کو صبح 11 بجے نیب دفتر ویسٹ پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔ نیب کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ میونسپل کمشنر پیشی کے موقع پر آمدن اور اخراجات کے تفصیلی کاغذات ساتھ لائیں۔

خط میں میونسپل کمشنر سے 1 دسمبر 2005 سے کامران اختر کے عہدے پر تعینات رہنے تک کی تصدیقی تفصیلات طلب کی ہیں اور تمام ناظم، چیئرمین، ایڈمنسٹریٹرز، ٹی ایم اوز، اور ٹی اوز ٹاؤن کے بجٹ، ذاتی معاملات، خصوصی گرانٹ اور متعلقہ فائل بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔ میونسپل کمشنر کو بینک اکاؤنٹس کی تفصیل ، اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ کیش بک اور چیک ایشو ہونے والا رجسٹر بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے، نیب حکام کی جانب سے ابتدائی تفتیش کے بعد انکوائری کو آگے بڑھایا جائے گا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *