Type to search

بین الاقوامی سیاست فيچرڈ

ایران کا امریکی جاسوسوں کو پکڑ کر سزائے موت دینے کا دعویٰ

تہران: ایران نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کی جاسوسی کا نیٹ ورک توڑنے اور 17 جاسوس پکڑنے کا دعویٰ کیا ہے، سیکیورٹی اداروں نے 18 جولائی کو سی آئی اے کے خفیہ نیٹ ورک کو پکڑا تھا۔ اس نیٹ ورک کے 17 افراد کو قید کیا گیا ہے جن میں سے چند کو سزائے موت بھی سنا دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق تہران میں کاؤنٹر انٹیلی جنس کے سربراہ نے ایرانی وزارت انٹیلی جنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایرانی سیکیورٹی اداروں نے 18 جولائی کو سی آئی اے کے خفیہ نیٹ ورک کو پکڑا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد میں سے چند کو سزائے موت سنا دی گئی ہے اور چند طویل مدت کے لیے قید کر لیے گئے ہیں۔

سرکاری نشریاتی ادارے پر نشر ہونے والے وزارت انٹیلی جنس کے بیان کے مطابق ان افراد کو ایرانی کیلنڈر سال جو مارچ کے مہینے میں ختم ہوا، میں گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایران نے اعلان کیا تھا کہ اس نے سی آئی اے کے جاسوس رنگ کا خاتمہ کردیا ہے۔ یہ بات ابھی واضح نہیں کہ آج ہونے والا اعلان اس ہی کیس سے منسلک ہے یا نہیں۔

خیال رہے کہ ایران، امریکا اور برطانیہ کے درمیان گزشتہ ہفتوں سے کشیدگی جاری ہے۔ برطانیہ کی جانب سے ایرانی آئل ٹینکر قبضے میں لیے جانے کے بعد ایران نے گزشتہ دنوں آبنائے ہرمز سے دو برطانوی آئل ٹینکر کو قبضے میں لیا ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *