Type to search

تجزیہ سیاست سیاست قومی

"انجمن ستائش وزیراعظم”

تحریر: (فیصل عباسی) نواز شریف جب وزیر اعظم تھے کچھ خاص خوشامدی لوگ انہیں ہر وقت گھیرے رکھتے جن میں مریم نواز کی انڈر 19 ٹیم کے کچھ نومولود وزیر بھی تھے۔

پارٹی میں موجود نواز شریف کے پرانے ساتھی انہیں جب کوئی سچی بات بتاتے تو نواز شریف ان کی رائے کو رد کرتے ہوئے ان سے راہ فرار اختیار کرنا ہی مناسب سمجھتے۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ خلیج بڑھتی گئی اور "انجمن ستائش وزیراعظم” سجانے والوں نے نواز شریف کو حالات کی سنگینی کا ادراک نہ ہونے دیا، پھر نواز شریف پہلے گھر گئے اور اس کے بعد سے جیل کی ہوا کھا رہے ہیں۔

آج اسلام آباد ایئر پورٹ پر قطار اندر قطار وزیر دیکھ کر یوں لگا کہ "انجمن ستائش وزیراعظم” ہر دور میں ہی سجی رہتی ہے۔ جو اکثر وزیراعظموں کی کرسی کی ٹانگیں توڑنے میں خاص کردار ادا کرتی ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *