Type to search

فيچرڈ قومی مذہب

گورونانک دیو جی کا جنم دن، 185 سال قدیم گوردوارہ کھولنے کا فیصلہ

پاکستان نے گورونانک دیو جی کے 550 ویں جنم دن سے قبل سکھوں کا 185 سال قدیم گوردوارہ چوا صاحب کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے مطابق گورونانک دیو جی کے جنم دن سے پہلے دو گوردوارے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا ان میں ایک گوردوارہ چوا صاحب ہے جبکہ دوسرا گورداورہ کھارا صاحب ہے جو نوشہرہ ورکاں میں واقع ہے۔

واضح رہے کہ گوردوارہ چوا صاحب کافی قدیم ہے اور سکھوں کی طرف سے متعدد بار یہ مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ اس مقام کو بھی درشن دیدار کے لیے کھولا جائے، گوردوارہ چوا صاحب 1834 میں تعمیر ہوا تھا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *