Type to search

طب فيچرڈ

بھارت: 26 سالہ لڑکی کے پیٹ سے ڈیڑھ کلو زیورات برآمد

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ڈاکٹرز نے نوجوان لڑکی کے پیٹ سے ڈیڑھ کلوگرام زیوارت نکال لیے،  26 سالہ خاتون کے پیٹ سے 5 اور 10 روپے کے 90 سے زائد سکے بھی نکالے۔

تفصیلات کے مطابق بنگال کے ضلع بیربھومی کے سرکاری میڈیکل کالج کے سرجن سدھارتھ وشواس نے دیگر ڈاکٹر کے ساتھ مل کر آپریشن کیا اور 26 سالہ خاتون کے پیٹ سے 5 اور 10 روپے کے 90 سے زائد سکے نکالے، مریضہ کے پیٹ سے سونے اور چاندی کے زیوارت بھی نکلے جبکہ زیادہ تر سکے تھے جو تانبے کی دھات کے بنے ہوئے تھے، مجموعی طور پر سارے سامان کا وزن ڈیڑھ کلو تھا۔

لڑکی کے والدین کے مطابق ان کی بیٹی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے، اسے جو بھی زیور نظر آتا ہے وہ اسے کھا جاتی ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ بیٹی ذہنی معذور ہے اس لیے ہم اُس پر خصوصی نظر رکھتے تھے، معلوم نہیں اُس نے کس طرح زیورات نگلے، دو ماہ قبل جب اُس کی طبیعت ناساز ہوئی تو ہم ڈاکٹر کے پاس لے کر گئے انہوں نے دوائی دی مگر کوئی آرام نہیں آیا، جب میڈیکل کالج لائے تو الٹرا ساؤنڈ کی رپورٹ میں آیا کہ بیٹی کے پیٹ میں سکے اور زیورات ہیں۔

ڈاکٹر کے مطابق اگر بروقت تشخیص نہ ہوتی تو لڑکی کی موت واقع ہوسکتی تھی، البتہ اب بھی اس کو صحت مند ہونے میں دو سے چار ماہ کا وقت لگے گا۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *