Type to search

خواتین کھیل نوجوان

مسلمان خاتون ایتھلیٹ دلیلہ محمد نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

امریکا میں رہنے والی مسلمان خاتون ایتھلیٹ دلیلہ محمد نے خواتین کی 400 میٹر ریس میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

دلیلہ محمد نے خواتین کی 400 میٹر ہرڈل ریس 52 اعشاریہ 20 سیکنڈ میں جیت کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ امریکی اولمپک چیمپئن دلیلہ محمد نے یہ ریکارڈ یو ایس ٹریک اینڈ فیلڈ چیمپین شپ میں اپنے نام کیا۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ روسی ایتھلیٹ یولیا پیچن کینا کے پاس تھا جنہوں نے 2003 میں 400 میٹر کی ہرڈل ریس 52 اعشاریہ 34 سیکنڈ میں جیتی تھی۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *