Type to search

بڑی خبر سیاست قومی

وزیراعظم سے آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی موجود تھے۔

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ امریکا اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار پر بھی بات چیت کی گئی۔

Tags:

You Might also Like