Type to search

جرم سیاست قومی

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء خالد مقبول صدیقی کی گاڑی چوری

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے رہنماء اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کی گاڑی چوری ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق خالد مقبول صدیقی کی گاڑی کراچی کے علاقے بہادر آباد میں ایم کیو ایم کے دفتر کے باہر سے چوری ہوئی۔ پولیس کے مطابق خالد مقبول صدیقی کی گاڑی بہادر آباد میں واقع ایم کیو ایم کے دفتر کی پارکنگ میں پارک تھی جب کہ گاڑی ایم کیو ایم کے ویلفیئر ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے گاڑی چوری کی ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *