Type to search

انصاف حادثہ قومی

فوجی طیارہ حادثہ: وفاقی پولیس نے شہری کی مدعیت میں ابتدائی رپورٹ درج کرلی

وفاقی پولیس نے موہڑہ کلو کے کنترالی گاؤں میں آرمی ایوی ایشن کے طیارے کے حادثے کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی۔

تفصیلات کے مطابق یہ رپورٹ شہری عبدالحمید کی مدعیت میں تھانہ سہالہ میں درج کی گئی ہے جن کے گھرانے کے 9 افراد اس حادثے میں شہید ہوئے۔ انسپکڑ کمال کی سربراہی میں وفاقی پولیس کے ہومی سائیڈ یونٹ کی ٹیم اس معاملے کی تحقیقات کرے گی۔

یاد رہے کہ راولپنڈی میں گزشتہ روز آرمی ایوی ایشن کا طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

شہداء میں 2 پائلٹس سمیت فوج کے 5 اہلکار جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 14 عام شہری شامل ہیں۔ حادثے میں جمیل نامی شہری کے خاندان کے تین افراد اور شمس الدین کے خاندان کے دو افراد بھی شہید ہوئے۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *