Type to search

تعلیم خبریں فيچرڈ

ٹرک ڈرائیور کی بیٹی نے پنجاب یونیورسٹی کی تاریخ میں سب سے زیادہ نمبرز حاصل کر لیے

پنجاب یونیورسٹی کی تاریخ میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والی طالبہ نوشابہ ظفر نے ٹرک ڈرائیور کی بیٹی ہونے کے باوجود اپنی قابلیت اور ذہانت کے بل بوتے پر مرحوم والدین کا نام روشن کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بی ایس سی کے امتحانات میں پنجاب یونیورسٹی سے  کی طالبہ نوشابہ ظفر نے 800 میں سے 714 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔اور پنجاب یونیورسٹی کی 137 سالہ تاریخ کو بدل کر رکھ دیا ۔

 طالبہ نوشابہ ظفر کا کہنا تھا کہ میں لیکچرار بن کر اپنے لوگوں کی خدمت کرنا چاہتی ہوں ، میں چاہتی ہوں کہ میں اپنے مرحوم والد کی ہر خواہش کو پورا کروں۔نوشابہ ظفر کا کہنا تھا کہ بی ایس سی کا امتحان پاس کرنے کے بعد میں ماسٹرز کروں گی جس کے بعد میں ایم فل کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہوں۔واضح رہے کہ نوشابہ ظفر نے پنجاب یونیورسٹی کی تاریخ میں سب سے زیادہ نمبر لیکر سب کو حیران کردیا ہے ۔

Tags:

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *