11 برس بعد وزارت خزانہ میں آیا ہوں نہیں معلوم پہلے کیا چل رہا تھا: شوکت ترین

11:47 AM, 19 Apr, 2021

نیا دور

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ آج وزارت خزانہ میں میرا پہلا دن ہے اور 11 سال بعد وزارت خزانہ میں آیا ہوں، مجھے نہیں معلوم یہاں کیا ہورہا تھا۔


انہوں نے کہا کہ بہت جلد اپنی ترجیحات کا اعلان کروں گا جب کہ آئندہ بجٹ کی تیاری شروع کردی ہے، بجٹ پر وزارت خزانہ سے بریفنگ لے لی ہے، اس کے علاوہ 2 گھنٹے کے دوران معاشی امور پر بریفنگ لی ہے۔


وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کے لیے بہت سے منصوبے ہیں، میڈیا کو ترجیحات سے آگاہ کروں گا۔










مزیدخبریں