سعودی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر لاپرواہی قبول نہیں: وزیراعظم شہباز شریف  

وزیرِاعظم شہبازشریف نے خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ  بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبے مکمل کرنے کےلیے عالمی ماہرین کی خدمات لی جائیں۔بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر کسی بھی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں۔

11:37 AM, 19 Apr, 2024

نیا دور

وزیراعظم شہباز شریف  نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے پیش رفت کا وہ خود جائزہ لیں گے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں کریں گے۔

سعودی سرمایہ کاری سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فرسودہ طریقہ کار اورسرخ فیتہ بالکل نہیں چلے گا۔

وزیرِاعظم شہبازشریف نے خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ  بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبے مکمل کرنے کےلیے عالمی ماہرین کی خدمات لی جائیں۔بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں پر کسی بھی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے وزارتوں کی استعداد بڑھانے کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے. سرمایہ کاری بورڈ، SIFC اور متعلقہ وزارتیں سعودی وفد کے مابین مذاکرات میں طے شدہ منصوبوں کی تکمیل کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ وزارتیں و شعبے ان منصوبوں میں گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ معاہدوں کے ساتھ ساتھ بزنس ٹو بزنس منصوبوں پر بھی خصوصی توجہ دیں اور اس حوالے سے پاکستان کی کاروباری برادری کو اعتماد میں لیا جائے.

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی سرمایہ کاری سے منصوبوں کی تکمیل کی خود نگرانی کریں گے۔سعودی عرب کے معروف کاروباری شخصیات کے وفد کی پاکستان آمد جلد متوقع ہے۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ سعودی سرمایہ کاری کے حوالے سے پیش رفت کا وہ خود جائزہ لیں گے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں کریں گے.

اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف، جام کمال خان، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، رانا تنویر حسین، احسن اقبال، سالک حسین چوہدری، سردار اویس خان لغاری، عبدالعلیم خان، ڈاکٹر مصدق ملک، وزیرِ مملکت شزہ فاطمہ خواجہ، معاون خصوصی طارق فاطمی، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان، ارکان قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی، رومینہ خورشید عالم، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

مزیدخبریں