آرمی چیف اور سعودی معاون وزیر دفاع کا عسکری تربیت کے شعبہ میں تعاون پر اتفاق

معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا۔ علاقائی امن و سلامتی کے لئے پاکستان آرمی کی گراں قدر خدمات کی بھی سعودی جنرل نے تعریف کی۔

01:32 PM, 19 Apr, 2024

نیا دور

 سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع میجر جنرل (انجینئر) طلال بن عبداللہ نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف اور سعودی عرب کے معاون وزیردفاع کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی پیداوار اور فوجی تربیت سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا۔ علاقائی امن و سلامتی کے لئے پاکستان آرمی کی گراں قدر خدمات کی بھی سعودی جنرل نے تعریف کی۔

آرمی چیف نے سعودی زمینی افواج کی صلاحیت میں اضافہ کے لئے پاکستان آرمی کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

جی ایچ کیو میں پاک سعودی پانچویں دفاعی تعاون اجلاس میں بھی معزز مہمان نے شرکت کی۔

فورم نے عالمی اور علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور افواج پر ان کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں جانب سے جدید ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی اور دفاعی صنعتی تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں زمینی، فضائی اور سمندری شعبوں میں دفاعی تعاون اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے فورم کی طرف سے ٹھوس تجاویز پر غور کیا گیا۔

مزیدخبریں