وزیر خان مسجد تنازعہ: محکمہ اوقاف نے تمام تر ذمہ داری صبا قمر اور بلال سعید پر ڈال دی

06:28 AM, 19 Aug, 2020

نیا دور

محکمہ اوقاف کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اداکارہ صبا قمر اور  بلال سعید نے اجازت نامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاہور کی مسجد وزیر خان میں رقص کیا۔


لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو محکمہ اوقاف نے فوری تحقیقات کا آغاز کر دیا۔اب  تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ  اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید نے اجازت نامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رقص کیا ہے۔

ادھر  ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس محکمہ اوقاف نے بھی اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں اداکاروں کی جانب سے خلاف ضابطہ ڈانس کی تصدیق کر دی ہے۔
مزیدخبریں